دام میں اس کے نہ آئیگا جو دانا ہوگا
دام میں اس کے نہ آئیگا جو دانا ہوگا
دل ہمارا نہ کبھی مائلِ دنیا ہوگا
لایق سیر نہیں ہے یہ طلسم ہستی
اس کو سمجھے گا وہی جو کوئی بینا ہوگا
حق شناسی نہیں حصہ میں ہر اک کے یارو
سو میں دو ایک کا آئینہ سا سینا ہوگا
لاکھ تکلیف پہ تکلیف ہو خالق کے سوا
کبھی بندہ تو نہیں طالبِ دنیا ہوگا
فخر کی ان سے نہ ہوگی جو خدا والے ہیں
وہ برا سمجھے گا اپنے کو جو اچھا ہوگا
زاہدا گلشن فردوس وہی ہے مجھ کو
کوچہ یار میں مر کر جو ٹھکانا ہوگا
بہر تسکین ترا مثل کہاں سے لاؤں
نہ کوئی تھا نہ کوئی ہے نہ اب ایسا ہوگا
شعر گوئی کا رہا شوق تجھے گر اے فردؔ
ہے یقیں خلق میں تو شاعر یکتا ہوگا
- کتاب : تذکرۂ ہندو شعرائے بہار (Pg. 98)
- Author : فصیح الدین بلخی
- مطبع : نینشل بک سینٹر، ڈالٹین گنج پلامو (1961)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.