Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرشد کا یہ قول مختصر ہے

معین نظامی

مرشد کا یہ قول مختصر ہے

معین نظامی

MORE BYمعین نظامی

    مرشد کا یہ قول مختصر ہے

    دل جو بھی کہے وہ معتبر ہے

    سوچو تو یہ سیم و زر ہیں خاکی

    دیکھو تو یہ خاک سیم و زر ہے

    گرداب گناہ میں پھنسے ہیں

    دامان دل و نگاہ تر ہے

    چڑھتی ہوئی آب جوئے غفلت

    کچھ دن سے بہت عروج پر ہے

    اس دھوپ میں اپنی شاخ غم پر

    اچھا ہے کہ کچھ تو برگ و بر ہے

    بے کاریٔ عاشقاں سلامت

    یہ بے ہنری بھی اک ہنر ہے

    کچھ سوچ کے اس سے بات کرنا

    اس کو تو دلوں کی بھی خبر ہے

    مأخذ :
    • کتاب : غیب کا ستارہ (Pg. 42)
    • Author : معین نظامی
    • مطبع : اینی بک، نوئیڈا (2018)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے