Font by Mehr Nastaliq Web

مرنے کے لیے جو مر رہے ہیں

مسلم بنارسی

مرنے کے لیے جو مر رہے ہیں

مسلم بنارسی

MORE BYمسلم بنارسی

    مرنے کے لیے جو مر رہے ہیں

    سامانِ حیات کر رہے ہیں

    دنیا میں یہی تو کر رہے ہیں

    جینے کی ہوس میں مر رہے ہیں

    وہ دن گئے ڈھونڈتے تھے تم کو

    اب اپنی تلاش کر رہے ہیں

    دشمن کا کوئی خطرہ نہیں ہے ہم کو

    یاروں کے کرم سے ڈر رہے ہیں

    ہم دام حیات میں الجھ کر

    اللہ کو یاد کر رہے ہیں

    کوئی بھی نہیں شریکِ منزل

    کس راہ سے ہم گزر رہے ہیں

    وہ ہیں کہ ملے ہوئے ہیں ہم سے

    ہم ہیں کہ تلاش کر رہے ہیں

    مسلمؔ ہیں وہی تو واقف راز

    جو آپ سے بے خبر رہے ہیں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلد نویں (Pg. 276)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے