Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

موسیٰ نے جسے جلوہ نما طور سے دیکھا

شاہ تراب علی قلندر

موسیٰ نے جسے جلوہ نما طور سے دیکھا

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    موسیٰ نے جسے جلوہ نما طور سے دیکھا

    کالبرق اسے میں نے بھی کل دور سے دیکھا

    گر وہ نہ دکھاتا تو اسے دیکھتے کیا ہم

    اس نور کو ہم نے تو اسی نور سے دیکھا

    اک طرح کا ہووے تو کسی سے کہوں تعریف

    سو طرح کا ناز اس بت مغرور سے دیکھا

    کب حسن میں ہو حور و پری اس کے مقابل

    اس رشک پری کو تو پرے حور سے دیکھا

    ہم کو تو بہت رنج دبے عشق میں دل نے

    کیا کیا نہ تراب اس دل رنجور سے دیکھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے