Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

تمہیں گر محبت ہماری نہیں ہے

مزیب اکبرآبادی

تمہیں گر محبت ہماری نہیں ہے

مزیب اکبرآبادی

MORE BYمزیب اکبرآبادی

    تمہیں گر محبت ہماری نہیں ہے

    تو ہم کو بھی چاہت تمہاری نہیں ہے

    نہیں ان کے بے دیکھے دل کو تسلی

    انہیں کس لیے بیقراری نہیں ہے

    ازل سے حسینوں کی الفت ہے ہم کو

    یہ خو آج کل کی ہماری نہیں ہے

    یہ قسمت جو پڑ جائیں خنجر میں دانتے

    وہ قاتل کسی طرح عاری نہیں ہے

    یہ پتھر پڑے ہیں زمانہ میں کیسے

    بتوں کو ذرا خوف ِباری نہیں ہے

    میری جاں یہ سب کھیل کھیلے ہوئے ہیں

    یونہی عمر ہم نے گذاری نہیں ہے

    یہ کہہ کہہ کے ان سے لڑاتے ہیں آنکھیں

    ابھی ہم نے یہ شرط ہاری نہیں ہے

    لڑکپن ہے ان کی طبیعت میں اب تک

    تحمل نہیں بردباری نہیں ہے

    بنے کس طرح سے بنت یا الٰہی

    میسر ہمیں ہم کناری نہیں ہے

    ہزاروں میں کہہ دوں میں لاکھوں میں کہہ دوں

    وہ اگلی سی عادت تمہاری نہیں ہے

    مزیبؔ نہ دیتے کبھی دل ہم ان کو

    کریں کیا یہ امر اختیاری نہیں ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے