چمن محبت و عشق میں کئی سال خوب فضا رہی
چمن محبت و عشق میں کئی سال خوب فضا رہی
مگر اس نے آنکھ جو پھیر لی نہ گل رہے نہ ہوا رہی
نہ ادھر ذوق ستم رہا نہ ادھر سے شکوۂ غم رہا
وہ زمانہ خواب سا ہو گیا نہ جفا رہی نہ وفا رہی
یہ ہوا نتیجۂ عاشقی کے تڑپ کے جان نکل گئی
نہ وہ غم رہا نہ وہ دم رہا نہ مرض رہا نہ دوا رہی
جو زمانہ پہلے گزر گیا وہ زمانہ پھر نہیں آ سکا
مری جاں کسی نے یہ سچ کہا کہ جہاں میں کس کی سدا رہی
یہ زمانہ مضطرؔ بے نوا فقط اک خواب و خیال تھا
یہ مٹا تو کچھ بھی نہیں رہا جو رہی تو ذات خدا رہی
- کتاب : خرمن حصہ ۱ (Pg. 369)
- Author : مضطر خیرآبادی
- مطبع : جاوید اختر (2015)
- اشاعت : 2015
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.