مجھے کوسے وہ ظالم یا دعا دے
مجھے کوسے وہ ظالم یا دعا دے
محبت ہو تو یہ سب کچھ مزا دے
مرے دل کی لگی کا فیصلہ کر
خدا را دامن جاناں ہوا دے
نکلتی ہے تمنا جان کے ساتھ
ہجوم نا امیدی راستا دے
جو دل لے کر نہ دے داد محبت
کوئی ایسے سے کیا لے اور کیا دے
وہ آئے ہیں ذرا میں بات کر لوں
اجازت اے دل درد آشنا دے
فرشتے کیوں ستاتے ہیں لحد میں
خدا مالک ہے جو چاہے سزا دے
خدائی چاہتی ہے اس کو مضطرؔ
نصیب اس کا ہے اب جس کو خدا دے
- کتاب : خرمن حصہ ۱ (Pg. 207)
- Author : مضطر خیرآبادی
- مطبع : جاوید اختر (2015)
- اشاعت : 2015
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.