نہ شوکت لے کے آیا ہوں نہ عظمت لے کے آیا ہوں
نہ شوکت لے کے آیا ہوں نہ عظمت لے کے آیا ہوں
خواجہ عزیزالحسن مجذوب
MORE BYخواجہ عزیزالحسن مجذوب
نہ شوکت لے کے آیا ہوں نہ عظمت لے کے آیا ہوں
محبت لے کے آیا ہوں محبت لے کے آیا ہوں
ازل سے میں تمہاری اک امانت لے کے آیا ہوں
تمہیں دینے کو یہ درد محبت لے کے آیا ہوں
مرے پاس اور کیا ہے بس یہ نالیں ہیں یہ آہیں ہیں
جو سمجھیں آپ بھی دولت یہ دولت لے کے آیا ہوں
اس اک نعمت میں مضمر نعمتیں ہیں کل دو عالم کی
نہیں کوئی بدل جس کا وہ نعمت لے کے آیا ہوں
کوئی کچھ لے کے آیا ہے کوئی کچھ لے کے آیا ہے
میں حیرت لے کے آیا ہوں میں حیرت لے کے آیا ہوں
نہیں مجنون دیوانہ میں ہوں مجذوبؔ مستانہ
ازل سے میں یہ مستانہ طبیعت لے کے آیا ہوں
کسی کے در سے لوٹے ہیں جو سب دامن بھرے اے دل
تو میں مجذوبؔ بھی اک خاص دولت لے کے آیا ہوں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.