Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ناکام محبت کی اتنی سی کہانی ہے

سید فیضان وارثی

ناکام محبت کی اتنی سی کہانی ہے

سید فیضان وارثی

MORE BYسید فیضان وارثی

    ناکام محبت کی اتنی سی کہانی ہے

    دن رات جدائی میں اشکوں کی روانی ہے

    کیا تم سے کہوں دلبر اس دل کی فغانی کو

    بس آہ ہے نالے ہیں زخموں کی جوانی ہے

    ہم نے تو محبت میں ہر چیز لٹا دی ہے

    لیکن وہ یہ کہتے ہیں آفت ابھی آنی ہے

    کی ہم نے محبت تو یہ بات سمجھ آئی

    فریاد ہے وحشت ہے جو ہو کی زبانی ہے

    غارت گری پے اس کی دل خون سے رویا ہے

    افسوس ہے ماتم ہے اور آه و فغانی ہے

    بیچا ہے سکون دل اور درد خریدا ہے

    دنیا ہے یہ وحشت کی اور شعلہ فشانی ہے

    ہر زخم مرے دل کا ہنس ہنس کے یہ کہتا ہے

    دی اس نے وفاؤں کی کیا خوب نشانی ہے

    ہم نے جو کیا شکوہ ناکام محبت کا

    اس نے کہا یہ ہنس کر جھوٹی یہ کہانی ہے

    دھوکا مری صورت سے محبوب نہ تم کھانا

    ہونٹوں پہ ہنسی گر ہے آنکھوں میں تو پانی ہے

    یادیں ہیں جو دلبر کی مٹ جائیں نہ وہ دل سے

    وہ زیست کا حصہ ہے وحشت کی نشانی ہے

    حالت پہ مری دیکھو ماتم ہے صبا کرتی

    یہ میری محبت کی دل سوز کہانی ہے

    واجب ہے اثرؔ تم پر جاں اپنی لٹا ڈالو

    دستور محبت کی یہ رسم پرانی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے