تمہارا عزم وفا ہم بھی آزماتے ہیں
ہوا کے رخ پہ چراغوں کو ہم جلاتے ہیں
یہ قتل و خون و تشدد یہ سازشوں کا ہجوم
جو مدعیان وفا ہیں وہیں سے آتے ہیں
تمہارے ساتھ رفاقت رہی ہے برسوں کی
تعلقات تو دشمن سے بھی نبھاتے ہیں
نہ تم کو جیت ملی ہے نہ اپنی ہار ہوئی
تو کیوں نہ شہر محبت کی سمت جاتے ہیں
قریب کر لو نصرؔ دور جانے والوں کو
یہ فاصلے تو غلط فہمیاں بڑھاتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.