Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ساون کا سماں باندھے زلفوں کی گھٹائیں ہیں

نصیرؔ نیازی

ساون کا سماں باندھے زلفوں کی گھٹائیں ہیں

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    ساون کا سماں باندھے زلفوں کی گھٹائیں ہیں

    گھیرے ہوئے ایماں کو یہ کالی بلائیں ہیں

    مائل بہ کرم ایسی معصوم ادائیں ہیں

    جینے کی بھی خواہش ہے، مرنے کی دعائیں ہیں

    مصروفِ ستم مجھ پر یوں وہ ستم آرا ہے

    میں محوِ تحیر ہوں وہ محوِ تماشہ ہے

    الجھے ہوئے سو دل ہیں سلجھے ہوئے بالوں میں

    اک تل ہے غضب ڈھائے اُن پھول سے گالوں میں

    محصور مہ و خور ہیں خود ساختہ ہالوں میں

    مخمور جوانی ہے خود اپنے کمالوں میں

    اک عالمِ مستی میں وہ حسنِ سراپا ہے

    میں محوِ تحیر ہوں وہ محوِ تماشہ ہے

    مائل بہ ستم پھر یوں وہ جانِ بہاراں ہے

    ہر ایک ادا اس کی صد رہزنِ ایماں ہے

    ہر بات میں آج اس کی اک ولولہ پنہاں ہے

    ہر لفظ سے اظہارِ جذبات نمایاں ہے

    ہر ایک اشارے میں اقرار کا دھوکہ ہے

    میں محوِ تحیر ہوں وہ محوِ تماشہ ہے

    گوری سی ہتھیلی پر مہندی ہے غضب ڈھائے

    ہونٹوں کے تبسم پر لالی ہے غضب ڈھائے

    گالوں کی سپیدی پر سرخی ہے غضب ڈھائے

    ہر ایک ادا اس کی کیسی ہے غضب ڈھائے

    خطرے کے نشانے پر شاید مری توبہ ہے

    میں محوِ تحیر ہوں وہ محوِ تماشہ ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے