Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

گامزن راہِ جنوں میں مرحبا میں ہی تو تھا

نصیرؔ نیازی

گامزن راہِ جنوں میں مرحبا میں ہی تو تھا

نصیرؔ نیازی

MORE BYنصیرؔ نیازی

    گامزن راہِ جنوں میں مرحبا میں ہی تو تھا

    پردہ دارِ لامکاں! تیرا پتا، میں ہی تو تھا

    جستجو تیری، ترا عرفان اور تیرا حصول

    ان مراحل سے جو گذرا، کون تھا؟ میں ہی تو تھا

    اختتامِ زندگانی پر ہوا یہ انکشاف

    فرع سے لے اصل تک کا فاصلا میں ہی تو تھا

    صرف میری ذات تھی سارے حجابوں کا سبب

    اور ان پردوں کے پیچھے کیا کیا! میں ہی تو تھا

    مجرم جرمِ محبت لاکھ تھے لیکن نصیرؔ

    ایک لے دے کے سزا وارِ سزا میں ہی تو تھا

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے