تیرا گھر ہے تو آسمان ہے دل
تیرا گھر ہے تو آسمان ہے دل
ورنہ ویران سا مکان ہے دل
عشق مہماں نہیں ہے مالک ہے
یہ نہ کہنا کہ میزبان ہے دل
اک طرف یاس اک طرف امید
اور دونوں کے درمیان ہے دل
سچی آنکھوں سے بات کرتا ہے
کون کہتا ہے بے زبان ہے دل
دیکھیے تو بس ایک پارۂ گوشت
سوچیے تو بھرا جہان ہے دل
اس میں اک عکس مسکراتا ہے
اجلے آئینے کے سمان ہے دل
روز لگتی ہے اعتماد کو ٹھیس
پھر بھی حد درجہ خوش گمان ہے دل
سارے اعضا ہیں اس کے زیر اثر
سارے اعضا پہ حکمران ہے دل
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.