Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

مرے یہ کہنے پہ وہ ان کا مسکرا دینا

نشتر چھپروی

مرے یہ کہنے پہ وہ ان کا مسکرا دینا

نشتر چھپروی

MORE BYنشتر چھپروی

    مرے یہ کہنے پہ وہ ان کا مسکرا دینا

    تمہیں نے درد دیا ہے تمہیں دوا دینا

    ہمیں بھی شربتِ دیدار تم پلا دینا

    ہمارے دل کی لگی بھی کبھی بجھا دینا

    مرے بھی دل میں ہے شوقِ شہادت اے قاتل

    مجھے بھی تیغ کے جوہر ذرا دکھا دینا

    نہ بچکے آج نکلے جائیں حضرتِ واعظ

    کسی بہانے سے رند وا نہیں پلا دینا

    خدا گواہ ہے میں حشر تک نہ بھولوں گا

    سوالِ وصل پہ اُس بت کا مسکرا دینا

    وہ دیکھ کر مجھے دم توڑتے نہ ڈر جائے

    مرے سرہانے سے اُس شوخ کو ہٹا دینا

    ہے مدعا کہ گلا گھونٹ دوں میں آپ اپنا

    جو کہتے ہیں وہ کہ مشکل ہے جان کا دینا

    دعا یہ کرتے ہیں ہر دم مریضِ غم تیرے

    نہ اس مرض سے الٰہی ہمیں شفا دینا

    جو آرزو و مری ہے تو یہ ہے کہ نزع کے وقت

    تم اپنی صورتِ زیبا مجھے دکھا دینا

    مریضِ غم ترا مہمان ہے کسی دَم کا

    پیام جا کے یہ اُس شوخ کو صبا ! دینا

    وہ تیغ کھینچ کے آنا کسی کا مقتل میں

    وہ میرا شوقِ شہادت میں سر جھکا دینا

    کہا جو میں نے کہ تیور چڑھے ہیں کیوں تو کہا

    تجھے ہے مدِ نظر خاک میں ملا دینا

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان نشترؔ
    • مطبع : ستارۂ ہند، کلکتہ
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے