تمہاری دید کی اس دل میں آرزو رکھنا
تمہاری دید کی اس دل میں آرزو رکھنا
ہے روز و شب یہی کام اپنا جستجو رکھنا
ستم رسیدہ کو جاؤک کا ملا مژدہ
تمہی پہ آس ہے تم میری آبرو رکھنا
ترے محب نے فترضیٰ سے شان کی ہے بیاں
کہ غم نہ کر خوشی ہر دم اے ماہ رو رکھنا
رفعنا شان میں تیری کہا ہے رب نے ترے
ہے ذکر تیرا بلند اس کو کو بہ کو رکھنا
تجھی سے کرتا ہے ناصرؔ منیری عرض شہا
مجھے تو دنیا و عقبیٰ میں سرخ رو رکھنا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.