Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

نگراں کبھو نہ یہ جانب رخ دل فریب پری رہی

راسخ عظیم آبادی

نگراں کبھو نہ یہ جانب رخ دل فریب پری رہی

راسخ عظیم آبادی

MORE BYراسخ عظیم آبادی

    نگراں کبھو نہ یہ جانب رخ دل فریب پری رہی

    مری چشم تا نگہہ بسیں تری محو جلوہ گری رہی

    تمہیں گل کی جس نے بنایا بو کہا اس نے مجھ کو ضیا ہے تو

    رہے تم تو پردہ نشیں سدا مجھے آہ در بدری رہی

    نہیں ہوش والوں پہ کچھ حسد مجھے رشک ہے تو انہوں پہ ہے

    جنہیں تیرے جلوہ کے سامنے مری طرح بے خبری رہی

    یہ جواب ہے آخر عاشقی کبھو ہوش ہے کبھو رفتگی

    نہ وہ گریۂ دل شب رہا نہ وہ زاری سحری رہی

    نہ تھی چشم راسخؔ خستہ دل کبھو خالی اشک سے دوستاں

    شب و روز جام پر آپ کی روش آنسوؤں سے بھری رہی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے