قسمتیں اوج پہ ربانی کئے دیتے ہیں
قسمتیں اوج پہ ربانی کئے دیتے ہیں
یوں عطا ہم کو وہ سلطانی کئے دیتے ہیں
یوں خیال ان کے مہربانی کیے دیتے ہیں
ذہن و دل کو مرے نورانی کئے دیتے ہیں
درد الفت بھی ہمیں اس نے دیا ہے ایسا
درد ہی درد کی درمانی کیے دیتے ہیں
ان کی الفت میں گرفتار ہوئے ہیں جب سے
چاند سورج بھی مہربانی کیے دیتے ہیں
جان جاں آپ کا انداز کرم کیا کہیے
راہ دشوار تھی آسانی کیے دیتے ہیں
کام کچھ لوگوں کی عادت سے سدا بگڑے ہیں
جس جگہ جاتے ہیں من مانی کیے دیتے ہیں
ان کی آمد کا نثار آج یہ جلوہ دیکھو
کس قدر بزم کو نورانی کیے دیتے ہیں
- کتاب : Sukhan Waraan-e-Izzat (Pg. 141)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.