Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہم دل مٹا کے منزل تسکین پا گیے

نیازؔ مکن پوری

ہم دل مٹا کے منزل تسکین پا گیے

نیازؔ مکن پوری

MORE BYنیازؔ مکن پوری

    ہم دل مٹا کے منزل تسکین پا گیے

    اب زندگی کو جینے کے انداز آگیے

    کیسے بھلائے جائیں وہ لمحات زندگی

    جو بے نپاہیٔ غم ہستی پہ چھا گیے

    بربادیاں وہ شدت احسا دے گئیں

    غنچہ بھی کوئی چٹکا تو ہم تلملا گیے

    سو راستے طلب کو دکھائے امید نے

    جب بھی ہوا گمان کہ منزل پہ آ گیے

    دنیا میں کس سے مانگیں نگاہ کرم کی بھیک

    ہم سے تو حادثات بھی آنکھیں چرا گیے

    احساس بیکسی کی نزاکت پہ اک نظر

    پھر ان پہ تبصرہ کہ جو دامن بچا گیے

    اکثر ہوا ہے یہ بھی کہ پرسان حال بھی

    ہمدردیوں سے درد کی شدت بڑھا گیے

    وہ چشم التفات گریزاں بھی ہوگئی

    اہل وفاصلہ بھی وفاؤں کا پا گیے

    اظہارِ غم میں دل کا وہ عالم کہ الاماں

    جنبش ہوئی زباں کو تو لب تھرتھرا گیے

    آنسو کچھ اس طرح سے چھلک آئے اے نیازؔ

    ظالم مری نظر سے مجھے بھی گرا گیے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے