Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جب نظر آپ کی پابند محبت ہوگی

نورالحسن نورؔ

جب نظر آپ کی پابند محبت ہوگی

نورالحسن نورؔ

MORE BYنورالحسن نورؔ

    جب نظر آپ کی پابند محبت ہوگی

    آئینہ خانے میں بس ایک ہی صورت ہوگی

    سامنے وہ کھلی آنکھوں کے نہیں آتا کبھی

    بند آنکھوں سے ضرور اس کی زیارت ہوگی

    مدتیں ہو گئیں دیکھا نہیں کھلتا ہوا پھول

    مسکرا دیجیے اک بار عنایت ہوگی

    اس لیے بزم سخن میں ہے ضروری شرکت

    یہ سنا ہے تری یادوں کی صدارت ہوگی

    ہر اشارہ ترا قانون کی صورت ہوگا

    دل مرا گھر ہے یہاں تیری حکومت ہوگی

    یہی دو چار بیاضیں ہیں اثاثہ میرا

    اور کیا اس کے سوا میری وراثت ہوگی

    جس کا منصف بھی مرا دشمن جانی ہوگا

    مہرباں مجھ پہ کہاں ایسی عدالت ہوگی

    بیڑیاں اس کے طلسمات کی جکڑیں گی مجھے

    آگے بڑھنے کی کہاں پاؤں میں طاقت ہوگی

    پاؤں سے جس کو مسلتے ہیں کوئی پھول نہیں

    یہ مرا دل ہے ذرا آپ کو زحمت ہوگی

    جب میں پتھریلی گذر گاہ پہ رکھوں گا قدم

    دو قدم مجھ سے بھی آگے مری قسمت ہوگی

    داستاں ہوگی گزرتے ہوئے لمحات کی نورؔ

    دل ورق ہوگا مرا اس کی کتابت ہوگی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے