اڑا کر لے گیا عکس رخ ساقی وہاں مجھ کو
اڑا کر لے گیا عکس رخ ساقی وہاں مجھ کو
ملا ٹوٹا ہوا آئینۂ ہستی جہاں مجھ کو
زمانہ دے رہا ہے سب نظام کن فکاں مجھ کو
مگر اپنی شراب کیف سے فرصت کہاں مجھ کو
میں کھویا جا رہا ہوں جلوۂ نور تخیل میں
مٹائے جا رہی ہیں حسن کی رنگینیاں مجھ کو
صبا کے ہر تموج میں چمن کے ہر تبسم میں
نظر آتی ہے فطرت گلستاں در گلستاں مجھ کو
شراب درد سے ذوق آشنا معلوم ہوتا ہے
نشورؔ واحدی کا کیف انداز بیاں مجھ کو
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.