دلربائی کی حقیقت میرے درد دل میں ہے
دلربائی کی حقیقت میرے درد دل میں ہے
حسن اگر پوچھو تو میری فطرت کامل میں ہے
دیکھتا ہوں تجھ کو یکساں جلوہ گر دونوں جگہ
میں نہیں سمجھا کہ تو دل میں ہے یا محفل میں ہے
جلوہ فرما فرق تجھ میں اور دل میں کچھ نہیں
تیری منزل دل میں ہے اور دل تری منزل میں ہے
جس نے دیکھا ہے تجھے ہے وہ ترا محو خیال
تو وہ لیلیٰ ہے کہ ہے ایک اور سو محمل میں ہے
اللہ اللہ کارسازی عشق عالم سوز کی
کس قدر خاموش میری ہستی غافل میں ہے
خاص اندازوں سے ہر عاشق نہیں واقف نشورؔ
اک زمانہ محو اس کے عشوۂ باطل میں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.