پاؤں پھر وحشت نے پھیلائے بیاباں دیکھ کر
پاؤں پھر وحشت نے پھیلائے بیاباں دیکھ کر
تلوے کھجلانے لگے خار مغیلاں دیکھ کر
صانع قدرت نے کی وہ خاک پر سورت گری
رہ گئے حیراں فرشتے حسن انساں دیکھ کر
ہر بگولے پر ہوا وحشت میں محمل کا گماں
بول اٹھا مجنوں انالیلیٰ بیاباں دیکھ کر
آئے تھے تربت مری پامال کرنے کے لیے
رو دئے وہ کیوں سوئے گور غریباں دیکھ کر
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.