Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

پردۂ حسن میں چھپا ہوں میں

شاہ تراب علی قلندر

پردۂ حسن میں چھپا ہوں میں

شاہ تراب علی قلندر

MORE BYشاہ تراب علی قلندر

    پردۂ حسن میں چھپا ہوں میں

    اپنی صورت پہ مبتلا ہوں میں

    آپی عاشق ہوں آپ ہی معشوق

    آپی درد آپ ہی دوا ہوں میں

    آپی ہوں قیس خستہ و دل ریش

    آپی لیلہ دل ربا ہوں میں

    ہے جمال و جلال میری شان

    گرچہ دونوں سے ماورا ہوں میں

    کوئی میرے سوا نہیں موجود

    عرش ہوں فرش ہوں سما ہوں میں

    مجھ سے سب مانگتے ہیں اپنی مراد

    سب کا مقصود و مدعا ہوں میں

    ہوں بری وہم و فہم سے تیرے

    کیا بتاؤں ترابؔ کیا ہوں میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے