Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

اک بتِ وعدہ شکن کو باوفا سمجھا تھا میں

پیام سیہالوی

اک بتِ وعدہ شکن کو باوفا سمجھا تھا میں

پیام سیہالوی

MORE BYپیام سیہالوی

    اک بتِ وعدہ شکن کو باوفا سمجھا تھا میں

    جانی بوجھی بات کو بھی ہائے کیا سمجھا تھا میں

    نا خدائے کشتیٔ امیدوارماں ہی نہیں

    تجھ کو تواے دوست اس سے بھی سوا سمجھا تھا میں

    انتہائے غم کا اطلاق اب اسی آنسو پہ ہے

    جس کو رودادِ الم کی انتہا سمجھا تھا میں

    اللہ اللہ ابتدائے عشق کی معصومیاں

    تجھ کو دنیائے محبت کا خدا سمجھا تھا میں

    اب تری اک ایک جنبش کیوں ہے پیغامِ اجل

    اے نگاہِ دوست تجھ کو جانے کیا سمجھا تھا میں

    تیرے دامن نے جسے موتی بنا ڈالا ہے آج

    کل اسی آنسو کو تارا صبح کا سمجھا تھا میں

    آج بھی ہوں میں اسی منزل پہ جس منزل پہ کل

    تجھ کو اپنا خود کو تیرا آئینہ سمجھا تھا میں

    کیا کروں یہ تو ہے میری ہی نگاہوں کا قصور

    ہائے کیوں پہلے تجھے درد آشنا سمجھا تھا میں

    ہر طرف گونجی ہوئی ہے آج وہ آہِ رسا

    جس کو اک ٹوٹے ہوئے دل کی صدا سمجھا تھا میں

    اس ری قسمت ہے وہی دامن کشیدہ اے پیامؔ

    جس کو اپنی زندگی کا آسرا سمجھا تھا میں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے