Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

جس دن سے وہ غارت گرِ ایمان گیا ہے

پیام سیہالوی

جس دن سے وہ غارت گرِ ایمان گیا ہے

پیام سیہالوی

MORE BYپیام سیہالوی

    جس دن سے وہ غارت گرِ ایمان گیا ہے

    دل دردِ محبت کا مزہ جان گیا ہے

    لوٹا ہے اسی نے مری دنیائے سکوں کو

    جو پاس سے بن کر ابھی انجان گیا ہے

    بھولے سے بھی وہ رُخ سوئے کعبہ نہ کرے گا

    وہ جو کہ ترے در کا پتہ جان گیا ہے

    ساقی تری مستی بھری آنکھوں کے تصدق

    اک میں نہیں کتنوں ہی کا ایمان گیا ہے

    ہرگز وہ کسی غیر کو سجدہ نہ کرے گا

    خود اپنی حقیقت کو جو پہچان گیا ہے

    وہ کیف تھا ساقی کی نگاہوں میں پیامؔ آج

    جس جس نے بھی دیکھا ہے وہ قربان گیا ہے

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے