Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

سلسلہ ٹوٹے نہ ساقی ہوش اڑ جانے کے بعد

پیر نصیرالدین نصیرؔ

سلسلہ ٹوٹے نہ ساقی ہوش اڑ جانے کے بعد

پیر نصیرالدین نصیرؔ

MORE BYپیر نصیرالدین نصیرؔ

    سلسلہ ٹوٹے نہ ساقی ہوش اڑ جانے کے بعد

    مجھ کو ملتا ہی رہے پیمانہ پیمانے کے بعد

    کھو دیا دنیا میں جو کچھ تھا تجھے پانے کے بعد

    جان سے جانا پڑا ہم کو ترے آنے کے بعد

    تو ہی تھا وہ شمع جس کی روشنی تھی ہر طرف

    رنگ محفل میں کہاں اب تیرے اٹھ جانے کے بعد

    جاؤ بیٹھو چین سے میں کیا کہوں تم کیا سنو

    اب پشیمانی سے کیا حاصل ستم ڈھانے کے بعد

    اس کا کیا کہنا ہے زاہد کے ٹھکانے ہیں بہت

    یہ کسی مسجد میں جا بیٹھے گا مے خانے کے بعد

    شمع محفل رویئے یا ہنس کر گزارے صبح تک

    کون اب جلنے یہاں آئے گا پروانے کے بعد

    حسن رخ کی اک جھلک نے کر دئے اوسان گم

    ہوش آیا تو مگر ان کے چلے جانے کے بعد

    سچ ہے کوئی بھی شریک درد و غم ہوتا نہیں

    ہو گئے احباب رخصت مجھ کو سمجھانے کے بعد

    اب اپنا کہتے ہو کہ جا میری نظر سے دور ہو

    تم منانے آؤ گے مجھ کو مرے جانے کے بعد

    طائر دل خال تو دیکھا خم گیسو بھی دیکھ

    دام بھی تجھ کو نظر آ جائے گا دانے کے بعد

    وحشت دل کی بدولت ہم چلے آئے یہاں

    دیکھیے اب کون سی منزل ہے ویرانے کے بعد

    کون روتا ہے کسی کی خستہ حالی پر نصیرؔ

    زیر لب ہنستی ہے دنیا میرے لٹ جانے کے بعد

    مأخذ :
    • کتاب : کلیات نصیرؔ گیلانی (Pg. 672)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے