جو درد عشق کے قابل نہیں ہے
جو درد عشق کے قابل نہیں ہے
وہ دل کہنے کو دل ہے دل نہیں ہے
نہیں ہے کام کا نقطہ وہ نقطہ
تیرے رخسار کا جو تل نہیں ہے
ہمارا ہو کے دم بھرتا ہے ان کا
ہمارا دل ہمارا دل نہیں ہے
نہیں ہے جب سے تو اے جان محفل
تیری محفل تیری محفل نہیں ہے
ستم ہے مر گئے ہم جس کی خاطر
جنازے میں وہی شامل نہیں ہے
دیا دل آپ نے بھی کس کو پرنمؔ
ذرا بھی جس کو قدر دل نہیں ہے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.