Sufinama

ان سے میری جھوٹھی سچی کی جو برائی لوگوں نے

ان سے میری جھوٹھی سچی کی جو برائی لوگوں نے

آخر مجھ سے روٹھ گئے وہ ایسی لگائی لوگوں نے

ساتھ دیا جھوٹھے لوگوں کا رونا تو اس بات کا ہے

سچے تھے جو ان لوگوں سے کی نہ بھلائی لوگوں نے

سب سے ہوئے وہ سینہ بہ سینہ ہم سے ملایا خالی ہاتھ

عید کے دن جو سچ پوچھو تو عید منائی لوگوں نے

کرنے لگے بہکی تقریریں حضرت واعظ محفل میں

پانی میں تھوڑی سی ملا کر کل جو پلائی لوگوں نے

دیوانہ دیوانہ کہہ کر دنیا میں بدنام کیا

میرے جنوں کہ بات نہ تھی کچھ بات بڑھائی لوگوں نے

مرتے دم تک ساتھ رہا جو پرنمؔ اس سے ایسا سلوک

جلدی سے کفنا دفنا کر جان چھڑائی لوگوں نے

Additional information available

Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

OKAY

About this sher

Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

Close

rare Unpublished content

This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

OKAY

Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

GET YOUR PASS
بولیے