Sufinama

درشن تیرے جمال کا منگتا ہوں اور بس

قادر بخش بیدلؔ

درشن تیرے جمال کا منگتا ہوں اور بس

قادر بخش بیدلؔ

MORE BYقادر بخش بیدلؔ

    درشن تیرے جمال کا منگتا ہوں اور بس

    ملنے تیرے کی خواہش رکھتا ہوں اور بس

    کلمہ کلام میرا ہے وحدت تیری کی بات

    اوراد عشق تیرے کا پڑھتا ہوں اور بس

    نحو فقہ سے خاطر میری ملول ہے

    کسب فنا میں کوشش کرتا ہوں اور بس

    کثرت کے پنجرے میں جدا اس بہار سے

    بسمل صفت ہجر سوں پھڑکتا ہوں اور بس

    آتش کے درد و غم میں ہمہ شب مثال شمع

    اس صبح کے فراق میں جلتا ہوں اور بس

    میری طرف سے جا کے صبا پیا کے تائیں

    تشریف لاؤ وگرنہ میں مرتا ہوں اور بس

    بیدلؔ نہ ہو توں درد کے دریا میں اتنا غرق

    میں بھی تیرے خیال میں رہتا ہوں اور بس

    مأخذ :
    • کتاب : بیدل جو اردو کلام (Pg. 132)
    • Author : فقیر قادر بخش بیدل
    • مطبع : سچائی اشاعت گھر، پاکستان (1997)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے