یارب دوئی کے فکر سے مجھ کو فراغ بخش
یا رب دوئی کے فکر سے مجھ کو فراغ بخش
وحدت کے مے کدہ سے لباب ایاغ بخش
اندھارے میں پڑا ہوں کثرت کے وہم سے
وحدانیت کا لطف سوں روشن چراغ بخش
رستا حضور تیری کا میرے سے بھل گیا
اپنی طرف توں آپ کرم کر سراغ بخش
غنچہ صفت ہے جی میرا حرص و ہوس سے تنگ
اپنے عشق کا لالہ کے مانند داغ بخش
مردار دوست زاغ مثل ہے میری طبع
بلبل مثال دل کوں میرے شوق باغ بخش
توحید کے چمن میں کھلے پھول رنگ رنگ
عین الیقیں کی بو سے معطر دماغ بخش
خم صاف صبغتہ اللہ وحدت وجود سے
بیدلؔ کے روح کوں شرف الضباغ بخش
- کتاب : بیدل جو اردو کلام (Pg. 133)
- Author : فقیر قادر بخش بیدل
- مطبع : سچائی اشاعت گھر، پاکستان (1997)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.