منصور لفظ من میں ہے بے اختیار محض
منصور لفظ من میں ہے بے اختیار محض
وہ وصف خویشتن میں ہے بے اختیار محض
کہتا تھا با یزید انا اللہ فاعبدون
جو محو تھا سجن میں ہے بے اختیار محض
عطارؔ من خدا کا نکارا بجایا خوب
عارف ایسے سخن میں ہے بے اختیار محض
ظاہر تھا قم باذنی خدا کی زبان سے
شمس الحق اس بچن میں ہے بے اختیار محض
بسمل صفت پھڑکتی ہے پہلو میں دل مدام
وہ پسند سے اگن میں ہے بے اختیار محض
دل بے قرار بیدلؔ جب سے کہ پھنس گیا
اس زلف پر شکن میں ہے بے اختیار محض
- کتاب : بیدل جو اردو کلام (Pg. 135)
- Author : فقیر قادر بخش بیدل
- مطبع : سچائی اشاعت گھر، پاکستان (1997)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.