وجود ایک ہے بس لا الہٰ الا ہو
وجود ایک ہے بس لا الہٰ الا ہو
نہ کر دوئی کی ہوس لا الہٰ الا ہو
وہی مرغ وہی وہی آشیان ہا ہوتی
وہی ہے عین قفس لا الہٰ الا ہو
وہی ہے قافلہ سالار دشت پیمائی
وہی ہے بانگ جرس لا الہ الا ہو
وہی ہے بوتہ وہی ہے آگ وہی ہے اکسیر
وہی ہے نقرہ و مس لا الہٰ الا ہو
لطیف اپنے کون کہتا کیف اپنے کوں
وہی ہے جسم و نفس لا الہٰ الا ہو
وہ ہے لیلیٰ و مجنوں وہی ہے بلبل و گل
وہی ہے شکر و مگس لا الہٰ الا ہو
وہی ہے بیدلؔ فانی وہی ہے نور بقا
وہی ہے آتش و خس لا الہٰ الا ہو
- کتاب : بیدل جو اردو کلام (Pg. 150)
- Author : فقیر قادر بخش بیدل
- مطبع : سچائی اشاعت گھر، پاکستان (1997)
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.