بگڑ بیٹھے ذرا سی دل لگی میں
بگڑ بیٹھے ذرا سی دل لگی میں
ہٹو بھی روئے دیتے ہو ہنسی میں
ہمارے دل کے آئینے میں دیکھو
لگے ہیں لعل کیا اس آرسی میں
تم اپنے پرتو عارض کی ضو سے
لگا دو جوڑ مہ کی چاندنی میں
عجب کیا اس میں ہے آئے نہ آئے
کہ ہے اک سانس ہی تو آدمی میں
خدا سے بخشواؤ گے ہمیں کیا
حسینوں کام آؤ زندگی میں
ہمارا خرمن دل جل گیا آہ
بھری تھیں بجلیاں تیری ہنسی میں
قمرؔ ہم اور تم رشک قمر ہو
یہ دونوں چاند چمکیں چاندنی میں
- کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 248)
- Author : عرفان عباسی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.