چوٹ جس نے عشق کی کھائی نہیں
چوٹ جس نے عشق کی کھائی نہیں
اس نے گویا زندگی پائی نہیں
مل سکے گا کیسے منزل کا نشاں
جب کہ شوق جادہ پیمائی نہیں
جو مقدر میں تھا وہ ہو کر رہا
ایک بھی تدبیر کام آئی نہیں
کیا کہیں ہم مغربی تہذیب کو
اس کی کوئی بھی ادا بھائی نہیں
دلربائی جانتے ہیں وہ مگر
دلنوازی و دل آرائی نہیں
دور حاضر کے تمدن کو سلام
بھائی کا ہمدرد اب بھائی نہیں
تیری پیشانی بھلا کس کام کی
جب تجھے ذوق جبیں سائی نہیں
ہے وہی کبر و غرور و تمکنت
کون کہتا ہے کہ دارائی نہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.