اے کاش کہ پروائے دو عالم نہیں کرتے
اے کاش کہ پروائے دو عالم نہیں کرتے
کچھ بھی تری الفت کے سوا ہم نہیں کرتے
سجدہ ہے روا ایک ہی محبوب کے در پر
ہم اپنی جبیں اور کہیں خم نہیں کرتے
عاقل ہیں وہ آئندہ پہ ہیں جن کی نگاہیں
اور عہد گزشتہ کا جو ماتم نہیں کرتے
پہنچیں گے سر منزل مقصود وہ کیوں کر
جو بحر طلب کوشش پیہم نہیں کرتے
رحمت کا نمایاں کبھی جلوہ نہیں ہوتا
تقصیر اگر خلد میں آدم نہیں کرتے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.