ان کی وفا وفا ہے نہ ان کی جفا جفا
ان کی وفا وفا ہے نہ ان کی جفا جفا
قاتل ہے قتل کرتی ہے دل کو ہر اک ادا
یہ نکتۂ لطیف ہے اہل جنوں کا راز
سمجھیں گے رمز عشق کو ہم آپ کیا بھلا
انسانیت کے نام پر انسانیت کشی
انسان کر رہا ہے اسے ہو گیا ہے کیا
ہے حسن ایسی چیز کہ سارے جہان میں
اس کی نظیر کوئی بھی اب تک نہ پا سکا
سارا زمانہ ان کا فدائی ہے اے قسیمؔ
چرچا ہے ان کے حسن کا ہر سمت برملا
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.