Font by Mehr Nastaliq Web

اک نگاہِ جاں ستاں نے کر دیا بسمل مجھے

قدسی جائسی

اک نگاہِ جاں ستاں نے کر دیا بسمل مجھے

قدسی جائسی

MORE BYقدسی جائسی

    اک نگاہِ جاں ستاں نے کر دیا بسمل مجھے

    مرنے جینے کا مزہ سب ہو گیا حاصل مجھے

    ہر قدم پر مل رہی ہے راحتِ منزل مجھے

    جا رہا ہوں جس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے

    دم تو لینے دے ذرا اے اضطرابِ دل مجھے

    سانس لینا بھی ہے اب تیرے سبب مشکل مجھے

    اس کی چشمِ لطف ہو جائے تو بیڑا پار ہے

    موج ہو کشتی مجھے گرداب ہو ساحل مجھے

    درد مندانِ محبت ہی سمجھتے ہیں اسے

    جس طرح تڑپا رہا ہے اضطراب دل مجھے

    بیخودی عشق و الفت رہنمائے شوق ہے

    کیا خبر ہے کس طرف لے جا رہا ہے دل مجھے

    مأخذ :
    • کتاب : آئینۂ دل (Pg. 36)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY
    بولیے