صباحت وہ جو فردوس نظر ہے روئے جاناں میں
صباحت وہ جو فردوس نظر ہے روئے جاناں میں
نہیں ملتی ہے ڈھونڈے سے بھی اس مہر درخشاں میں
یہ آرائش یہ زیبائش یہ رنگینی یہ شادابی
تمہارے ہی سے ہے بہار آئی گلستاں میں
تمہارے نور کا پرتو جدھر دیکھا ادھر پایا
قمر میں لعل میں گوہر میں خورشیدِ درخشاں میں
جمالِ حسن یوسف پر تھیں ایک پردہ نشیں شیدا
تمہارے روئے انور پر کٹے سر وہ بھی میدان میں
یہی جنت تو جنت ہے کہ یہ جنت کی جنت ہے
ہزاروں جنتیں آکر بسی ہیں کوئے جاناں میں
الہیٰ ! قطبؔ کو صدقہ ملے تیرے پیمبر کا
عطا وہ بات ہو جو بات تھی خالد میں سلمان میں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.