Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رات کو بے خبر رہے آپ تو خواب ناز میں

جگرؔ وارثی

رات کو بے خبر رہے آپ تو خواب ناز میں

جگرؔ وارثی

MORE BYجگرؔ وارثی

    رات کو بے خبر رہے آپ تو خواب ناز میں

    نیند نہ آئی صبح تک ہم کو شب دراز میں

    اور کسی کا نور ہے اس مہ دل نواز میں

    عکس کو دیکھ بے خبر آئینۂ مجاز میں

    دیکھیے فیصلہ ہو کیا ناز اور نیاز میں

    جائیں گے بے بلائے پھر یار کی بزم ناز میں

    آپ ادھر بھی آئیے خلوت ناز سے کبھی

    عرض کریں گے ہم بھی کچھ انجمن نیاز میں

    قصۂ زلف چھیڑ کر دل نے بڑا کرم کیا

    اور بھی طول بڑھ گیا مری شب دراز میں

    دیکھ کر آسماں کو ہم تو زمیں میں گڑ گئے

    جب نہ کہیں جگہ ملی آپ کی بزم ناز میں

    روز ہیں جا کے بیٹھتے روز اٹھائے جاتے ہیں

    قدرت بہت ہے آج کل یار کی بزم ناز میں

    قلب و جگر پہ اے جگرؔ کیا کہیں کیا گزرا

    دونوں جہان لٹ گئے اک نگاہ ناز میں

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے وارثیہ (Pg. 216)
    • مطبع : فائن بکس پرنٹرس (1993)
    • اشاعت : First

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے