کیا خبر تم کو کے کیا کرتا ہے عشق
کیا خبر تم کو کے کیا کرتا ہے عشق
بادشاہوں کو گدا کرتا ہے عشق
رسمِ الفت یوں عدا کرتا ہے عشق
نیزے پر قرآں پڑھا کرتا ہے عشق
عیش و عشرت سب فنا کرتا ہے عشق
دل سے دنیا کو جدا کرتا ہے عشق
در حقیقت رہتی ہے اس کی بقا
ذات کو جس کی فنا کرتا ہے عشق
دل کو بھاتی ہی نہیں پھر راحتیں
دردِ الفت جب عطا کرتا ہے عشق
دار پر دے کر انالحق کی صدا
حس کے سولی پر چڑھا کرتا ہے عشق
ابتدا جس کی مینہ میں کی تھی اس کی
کربلا میں انتہا کرتا ہے عشق
بن گیا درویشؔ دیکھو تو رفیق
اور آگے دیکھو کیا کرتا ہے عشق
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.