رہا نہ ہوش کیا عشق میں یہ کیا ہم نے
رہا نہ ہوش کیا عشق میں یہ کیا ہم نے
بتوں کو سجدہ کیا جان کر خدا ہم نے
ہزار حیف نہیں کچھ خطر کہ روز الست
اسی زباں سے کہا تھا بلیٰ بلیٰ ہم نے
بتوں کا عشق ہوا جب نصیب واعظ
کہ مدتوں کیا پہلے خدا خدا ہم نے
تمہیں تو آ گئے دو دن میں جور و ظلم و ستم
تمام عمر میں سیکھی ہے اک وفا ہم نے
سنا ہے کہتا تھا اوگھٹؔ کہ دین و ایماں بھی
نثار حضرت وارثؔ پہ کر دیا ہم نے
- کتاب : فیضان وارثی المعروف زمزمۂ قوالی (Pg. 13)
- Author : اوگھٹ شاہ وارثی
- مطبع : جید برقی پریس، دہلی
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.