ان کو گلے لگائے زمانے گزر گئے
ان کو گلے لگائے زمانے گزر گئے
یعنی ہنسے ہنسائے زمانے گزر گئے
رونے کی آرزو بھی تو جاتی رہی مری
زخموں کو مسکرائے زمانے گزر گئے
لگتا ہے مجھ کو آج کوئی جانتا نہیں
پتھر بھی گھر میں آئے زمانے گزر گئے
آ جا کہ تیری دید کی پوری ہو آرزو
آنکھوں کو گھر بنائے زمانے گزر گئے
اپنے ہی چوٹ دیتے رہے ہر گھڑی مجھے
غیروں سے چوٹ کھائے زمانے گزر گئے
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.