ہم تو توحید کی حجت بھی جدا کہتے ہیں
ہم تو توحید کی حجت بھی جدا کہتے ہیں
خالق حسن محمدؐ کو خدا کہتے ہیں
عرصہ ہجر کو ایام فنا کہتے ہیں
وصل سرکار دو عالم کو بقا کہتے ہیں
تکتی رہتی ہے اجابت لب یوں ہی ہر دم
رد نہیں ہوتی جو محبوب خدا کہتے ہیں
عشق طیبہ تو مقدر ہے ہمارا لیکن
دیکھ لینے کو سبھی خاص عطا کہتے ہیں
میں کہاں اور کہاں نعت رسول اکرم
جب کرم ہوتا ہے پھر حرف ثنا کہتے ہیں
مصطفیٰ کا جو نہیں وہ تو خدا کا بھی نہیں
طے شدہ امر ہے حیدرؔ بخدا کہتے ہیں
Additional information available
Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.
About this sher
Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.
rare Unpublished content
This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.