Sufinama

محبت کا اثر ہے اور میں ہوں

رضی شطاری

محبت کا اثر ہے اور میں ہوں

رضی شطاری

MORE BYرضی شطاری

    محبت کا اثر ہے اور میں ہوں

    کرم کی اک نظر ہے اور میں ہوں

    تمہاری آزمائش کے مقابل

    حیات مختصر ہے اور میں ہوں

    خدا کے فضل سے یہ سرفرازی

    قلندر کا نگر ہے اور میں ہوں

    نبیؐ کی پیروی مذہب ہے میرا

    نبیؐ کی رہ گزر ہے اور میں ہوں

    بہت ہی مختصر سی ہے کہانی

    وہی اک ذی اثر ہے اور میں ہوں

    رضیؔ دونوں ہیں اس کے نام لیوا

    رقیب کم نظر ہے اور میں ہوں

    مأخذ :

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے