Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

ہر اک ذرہ میں کردے وسعت کون ومکاں پیدا

رضی بارہ بنکوی

ہر اک ذرہ میں کردے وسعت کون ومکاں پیدا

رضی بارہ بنکوی

MORE BYرضی بارہ بنکوی

    ہر اک ذرہ میں کردے وسعت کون ومکاں پیدا

    جنوں میں سر کو ہے ذوق سجود آستاں پیدا

    جہاں بھی بے خودی میں سر کو رکھ دیتا ہے دیوانہ

    جبین سجدہ کردیتی ہے ان کا آستاں پیدا

    اسیری میں رہائی ہے رہائی میں اسیری ہے

    نشیمن میں قفس پیدا قفس میں آشیاں پیدا

    نئے جادے نئی راہیں نئی منزل نئے جلوے

    کئے جاتی ہے ہر اک گام سعیٔ رائیگاں پیدا

    کوئی تنہائی میں ہوتا ہے آکر انجمن آرا

    بھری محفل میں ہوتی ہیں رضیؔ تنہائیاں پیدا

    مأخذ :
    • کتاب : تذکرہ شعرائے اتر پردیش جلداٹھارہویں (Pg. 136)
    • Author : عرفان عباسی

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25

    Register for free
    بولیے