Sufinama

مرغِ دل کوچۂ سفاک میں رکھا کیا ہے

رفعت امرتسری

مرغِ دل کوچۂ سفاک میں رکھا کیا ہے

رفعت امرتسری

MORE BYرفعت امرتسری

    مرغِ دل کوچۂ سفاک میں رکھا کیا ہے

    دام میں جس سے پھنسے کوئی وہ دانہ کیا ہے

    جس میں کینہ ہو بھرا سنگ ہے سینہ کیا ہے

    مجھ سے منہ پھیر لیا آپ کو سوجھا کیا ہے

    مجھ سے کیوں نفرت ہے کیوں پیار ہے اس سے اتنا

    غیر سا میں بھی ہوں انساں مجھے سمجھا کیا ہے

    غش ہوا تم کو جلا طور جو پردہ اٹھا

    ہاں بتائیں تو کلیم آپ نے دیکھا کیا ہے

    ہے خبر گرم کہ رفعتؔ کو کریں گے وہ قتل

    آؤ دیکھیں تو سہی آج تماشہ کیا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : وصلِ حبیب، لاہور (Pg. 11)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے