Sufinama

دل لگی غیروں سے بیجا ہےمری جاں چھوڑ دے

رند لکھنوی

دل لگی غیروں سے بیجا ہےمری جاں چھوڑ دے

رند لکھنوی

MORE BYرند لکھنوی

    دل لگی غیروں سے بیجا ہےمری جاں چھوڑ دے

    مان کہنا تیرے صدقے تیرے قرباں چھوڑ دے

    عاشق ِجانباز کیونکر کوئے جاناں چھوڑ دے

    اپنا آخر کس طرح شہر ِنیستاں چھوڑ دے

    یہ نہیں کہتا کہ صیاد اب مجھے آزاد کر

    دو گھڑی کو بہرِ گلگشتِ گلستاں چھوڑ دے

    کون کافر پھر کرے سجدہ خدا کےسامنے

    کہ تو بیٹھے مجھ سے وہ بت اپنا ایماں چھوڑ دے

    غیر ممکن ہے جو بھولوں گھر ترا اے رشکِ حور

    مجھ کو جنت میں اگر لے جا کے رضواں چھوڑ دے

    غمزہ ٔبیجا نہیں اٹھتے پُھنکا جاتا ہے دل

    گرمیاں اپنی تو اے مہرِ درخشاں چھوڑ دے

    پھر پھنسوں میں دام ِگیسو میں تو کافر جانیو

    چھوڑ دے اللہ اب او نامسلماں چھوڑ دے

    حسن کا جو یا ہوں مدت سے میں دیوانہ مزاج

    مجھ کو پریوں کے اکھاڑے میں سلیماں چھوڑ دے

    یوں بھلائی دل سے یاد ِمصحف ِرخسار رندؔ

    حفظ کر کے جس طرح سے کوئی قرآں چھوڑ دے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان رند (Pg. 134)
    • Author : سید محمد خان رندؔ
    • مطبع : منشی نول کشور، لکھنؤ (1931)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے