Sufinama

چہکتے ہیں مرغِ چمن کیسے کیسے

رند لکھنوی

چہکتے ہیں مرغِ چمن کیسے کیسے

رند لکھنوی

MORE BYرند لکھنوی

    چہکتے ہیں مرغِ چمن کیسے کیسے

    کھلے ہیں گل و یاسمن کیسے کیسے

    تجھے دیکھ کر چوکڑی اپنی بھولے

    چکارے بنے ہیں ہرن کیسے کیسے

    عدم جا کے ہستی کا یاد آئے گا کیا

    اٹھائے ہیں رنج ومحن کیسے کیسے

    ہمیں بھی کبھی عشق کے ولولے تھے

    دکھاتے تھے دیوانے پن کیسے کیسے

    نہ کی اف بھی سودے میں اللہ رے ضبط

    جئے میرے داغِ بدن کیسے کیسے

    نہ رنگت ہے تیری سی بو ہے نہ تیری

    ہزاروں ہیں یاں گلبدن کیسے کیسے

    کھلے بندھ کے اُن گورے گورے ڈڑوں پر

    یہ بھی بد اور نورتن کیسے کیسے

    جلائیں نہ کیوں غول صحرا میں شمعیں

    موئے یاں غریب الوطن کیسے کیسے

    دکھاتے ہیں دیوانے جب زورِ وحشت

    توڑاتے ہیں طوق ورسن کیسے کیسے

    نہ ہم سنگ ٹھہرے جو یاقوت لب کے

    ہوئے زرد لعلِ یمن کیسے کیسے

    جہاں گل تھے اک خار بھی واں نہیں ہے

    اجاڑے خزاں نے چمن کیسے کیسے

    لڑیں سب سے وحشی نگاہوں کی آنکھیں

    جٹے ہیں یہ جنگلی ہرن کیسے کیسے

    ملے تھے ہمیں رندؔ کل اتفاقاً

    رہے ذکر ِشعر و سخن کیسے کیسے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان رند (Pg. 277)
    • Author : سید محمد خان رندؔ
    • مطبع : منشی نول کشور، لکھنؤ (1931)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے