Sufinama

ستم کیا کیا شبِ فرقت میں تونے مجھ پہ توڑا ہے

رند لکھنوی

ستم کیا کیا شبِ فرقت میں تونے مجھ پہ توڑا ہے

رند لکھنوی

MORE BYرند لکھنوی

    ستم کیا کیا شبِ فرقت میں تونے مجھ پہ توڑا ہے

    سزا ہے تیری او دل تجھ پہ جو کچھ ہو سو تھوڑا ہے

    شکستِ جام کا بہتان ہم رندوں پہ جوڑا ہے

    بھلا ساقی کسی نے بھی قدح کو اپنے توڑا ہے

    اڑا یوں دھجیاں کرکے نہ تو میرے گریباں کو

    جنوں کن دقتوں سے میں نے اک اک تار جوڑا ہے

    یہ ساری رات ٹیسا ہے نہیں سونے دیا دم بھر

    الٰہی دل ہے پہلو میں مرے یا کوئی پھوڑا ہے

    الٰہی الاماں رہیو نگہباں اپنے بندوں کا

    بلا نازل ہوئی شانے پہ کاکل اس نے چھوڑا ہے

    پھنسائیں بلبلیں گن گن کے توڑےپھول چن چن کے

    چمن میں تم نے او صیاد و گل چیں کچھ بھی چھوڑا ہے

    جو وہ روٹھے ہیں تو کس کس خوشامد سے منایا ہے

    کبھی پاؤں پڑے ہیں ہم کبھی ہاتھوں کو جوڑا ہے

    ترا اور رند کا انصاف ہوگا اب قیامت کو

    سمجھ لےگا وہی تجھ سے خدا پر اس نے چھوڑا ہے

    مأخذ :
    • کتاب : دیوان رند (Pg. 155)
    • Author : سید محمد خان رندؔ
    • مطبع : منشی نول کشور، لکھنؤ (1931)

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 8-9-10 December 2023 - Major Dhyan Chand National Stadium, Near India Gate - New Delhi

    GET YOUR PASS
    بولیے