Font by Mehr Nastaliq Web
Sufinama

رندوں کے لئے مے خانے کی ہر رسم عبادت ہوتی ہے

فقیر قادری

رندوں کے لئے مے خانے کی ہر رسم عبادت ہوتی ہے

فقیر قادری

MORE BYفقیر قادری

    رندوں کے لئے مے خانے کی ہر رسم عبادت ہوتی ہے

    دلبر کو بٹھا کر پیش نظر چہرہ کی تلاوت ہوتی ہے

    وہ علم شریعت ہے واعط جس نے بھی پڑھا اسے سند ملی

    جو مکتب عشق میں آ جائے مشکل میں اجازت ہوتی ہے

    اک رند نے مجھ کو بتلایا نہ جنت ہے نہ باغ ارم

    جس خاک پے دو دل پیار کریں وہ خاک ہی جنت ہوتی ہے

    بے کار شکایت کیا معنی اک بات پتے کی کہتا ہوں

    آنکھوں کو عبث بدنام کیا سب دل کی شرارت ہوتی ہے

    ہے تجھ پے کرم اک سورت کا تجھے قادریؔ کچھ پہچان نہیں

    تو اس کی حقیقت کیا جانے کیا چیز محبت ہوتی ہے

    Additional information available

    Click on the INTERESTING button to view additional information associated with this sher.

    OKAY

    About this sher

    Lorem ipsum dolor sit amet, consectetur adipiscing elit. Morbi volutpat porttitor tortor, varius dignissim.

    Close

    rare Unpublished content

    This ghazal contains ashaar not published in the public domain. These are marked by a red line on the left.

    OKAY

    Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

    Get Tickets
    بولیے